Thursday, February 16, 2017

 



اقلیتی طبقہ کے لئے 400؍گھنٹےمفت کریش کورس شروع کیا :-پی ایم ٹی فزیکس کالج

 
محمد زکریا
لکھنؤ
مسلسل کئی برسوں سے تعلیم کے شعبہ میں سماج کی خد مت کررہی پی ایم ٹی فزیکس کالج اقلیتی طبقہ کے لئے 400؍گھنٹےمفت کریش کورس شروع کررہا ہے۔حضرت گنج واقع لیلا سنیما کے سامنےنیٹ،اے آئی ایم ایس،آئی آئی ٹی جے ای ای کیا جائے گا۔
واضح ہواس کورس کو کر نے والے علاقائی طلباء اور طالبات کو ہر مہینے 1500؍ روپے اور باہری طلباءوطالبات کو 3000؍روپے اسکالر شپ دیا جائے گا۔کریش کور س کا مطلب اقلیتوں میں تعلیمی بیداری قائم کرنامقصد ہے۔ جو طلباءوطالبات میڈیکل داخلہ کے لئے کمپٹیشن میں دو بار حصہ لے چکا ہو  اور آئی آئی ٹی میں تین بار تو ایسے طلبہ کے لئے یہ کو رس فائدہ مند ثابت ہوگا۔اتنا ہی نہیں جو طلباء وطالبات 2017؍ کے انٹر امتحان کے بعد نیٹ ،اے آئی ایم ایس ،آئی آئی ٹی اور یو پی ٹی یو ؍2017؍کو رس میں داخلہ لینا چاہیں گے اس کو پہلی بار میں ہی کامیا ب کر نے کی کو شش کی جائے گی۔2017انٹر امتحان میں اگر کو ئی طلبہکسی وجہ سے ناکام ہو جا تا ہے تو ان سب کو اپڈیٹ کر دیا جائے گاکریش کور س کے لئے ۔غور طلب ہو جو 400؍گھنٹے کے کریش کورس ہے اس میں آپ کے بچے کی صلاحیت کو ناپ لیا جا ئے گا کہ وہ آئی آئی ٹی اور نیٹ کمپٹیشن میں کامیا بی حاصل کر سکتا ہے یا نہیں۔
 کریش کورس کے لئےصوبہ کےراجدھانی سمیت بنارس ، گورکھپور ،بریلی میں سینٹرقائم کیا گیا ہے۔کریش کور س میں ان طلبہ کو فوقیت دی جا ئے گی جو 2017؍میں انٹر امتحان دینے جا رہے ہیں۔ساتھ ہی جونیٹ،اے آئی آئی ایم ایس ،آئی آئی ٹی اور یو پی ٹی یو 2017؍کا فارم بھی بھرا ہو۔ 


Thursday, October 6, 2016

अमा ये लखनऊ है मियाँ
पहले आप नौश फर्माइये